اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج، زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزامات

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ سبزہ زار پولیس نے اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر ناصر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ناصر خان نے پہلے ان سے دوستی کی اور بعد ازاں اسٹیج ڈرامے بنانے اور کام دلانے کا جھانسہ دے کر ان کے گھر آنا جانا شروع کردیا۔

اداکارہ کے مطابق ملزم انہیں اپنے گھر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلا کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اب مبینہ طور پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں بھی ناصر خان نامی شخص پر اداکارہ عروج خان کے گھر دن دیہاڑے فائرنگ کرنے کا الزام سامنے آیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت بھی ملزم مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکاتا اور تعلق قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button