اگر میرے بچے ہوتے تو اپنی زندگی ان پر نچھاور کر دیتی، فریحہ پرویز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ اگر ان کے بچے ہوتے تو وہ اپنی زندگی ان کی پرورش اور دیکھ بھال کے لیے وقف کردیتیں۔

’پتنگ باز سجناں‘ سمیت متعدد مقبول پنجابی گیتوں اور ڈراموں کے او ایس ٹیز میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی فریحہ پرویز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اولاد نہ ہونے اور والدین کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔

فریحہ پرویز نے کہا کہ ان کے بچے نہیں ہیں، تاہم اگر وہ بیٹے یا بیٹی کی ماں ہوتیں تو انتہائی محتاط ماں ہوتیں اور اپنی زندگی بچوں پر نچھاور کردیتیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی بچپن گزارا ہے، کھیل کود، اسکول اور زندگی کے مختلف مراحل دیکھے ہیں، اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ بچے کی زندگی میں ماں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔

گلوکارہ نے بعض والدین کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل مائیں بچوں کو آئی پیڈز اور ٹیبلٹس دے دیتی ہیں، جس سے بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اللہ کی عطا کردہ اولاد جیسی نعمت کی قدر کریں اور بچوں کی صحت و تربیت پر سمجھوتا نہ کریں۔

فریحہ پرویز نے کہا کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کریں۔ ان کے بقول جب کوئی شخص بچے کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی پوری طرح نبھانی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button