اوکاڑہ،ہمت کارڈ کی تقسیم شروع،معاون خصوصی ثانیہ عاشق نےکارڈزتقسیم کئے

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )مریم نواز سنٹر آف ایکسیلنس میں ہمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب میں 29 ہزار 768 خصوصی بچوں میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن کاخصوصی بچوں کے لیے شاندار اقدام ہے۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق سیکرٹری اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے ایم پی اے میاں محمد منیر، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے ہمراہ ہمت کارڈز تقسیم کا افتتاح کیا۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ثانیہ عاشق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 29ہزار 768 اہل خصوصی بچوں میں ہمت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ مریم نواز سنٹر آف ایکسلینسن اوکاڑہ کے 96بچوں میں آج ہمت کارڈ تقسیم کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمت کارڈ،ضروری آلات،ہیلدی فوڈ، تھیراپی سمیت مختلف صورتوں میں بچوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب کے ہر ڈویژن میں آٹزم سکول کا سیٹلائٹ کیمپس بنے گا۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خصوصی بچے کیمپس میں اپنی اسسمنٹ اور تھیراپی کروا سکیں گے۔ 45 ہزار خصوصی بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر فوڑٹیفائڈ بسکٹ اور پروٹین سے بھرپور دودھ دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ان بچوں کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور انکی ٹیم ان بچوں کے متعلق والدین والا درد رکھتی ہیں۔ ہمت کارڈ خصوصی بچوں کی خودمختاری اور معاشی بہتری کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا اہم فلاحی اقدام ہے۔ سنٹر آف ایکسیلنس میں میسر سہولیات پرائیویٹ سیکٹر میں بھی نہیں ہیں۔ ہمت کارڈ خصوصی بچوں کی خوداعتمادی اور خودمختاری کا استعارہ ہے۔ خصوصی بچوں کو باعزت، خودمختار زندگی کی جانب گامزن کیا جارہا ہے۔ پاکستان آج روشن مستقبل کی طرف بڑھ چکا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت اور قیادت میں پاکستان کا پوری دنیا نام روشن ہوا ہے۔ یہ سب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی توجہ اور نگرانی کی وجہ سے ہے۔ ہمت کارڈ خصوصی بچوں کے لیے تحفظ، اعتماد اور بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button