اوکاڑہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، تین ملزمان گرفتار

اوکاڑہ(وحیدآرائیں\جانوڈاٹ پی کے) پولیس تھانہ شاہبھور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایوب ولد اسماعیل سکنہ 28/4L اوکاڑہ، شعبان ولد امانت علی سکنہ 26/4L اوکاڑہ اور محمد یونس ولد یعقوب سکنہ 28/4L اوکاڑہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے گئے ہیں، جن کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید کارروائی کے دوران ملزمان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقد رقم اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ برآمدگیوں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button