بدین،پنجاب کا بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب،4ملزم گرفتار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی مبینہ پنجاب کا بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب،4ملزم گرفتار تقریباً 10 کلو گرام چرس برآمد سی آئی اے بدین نے مبینہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سندھ میں منشیات سپلائی کرنے والے بین الصوبائی منشیات سپلائر نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ حیدرآباد روڈ جھالار اسٹاپ کے قریب مبینہ کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 9 کلو 760 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان میں وقار عرف وکی رحمت لال رخسانہ اور سونیا شامل ہیں جو تونسہ پنجاب کے رہائشی ہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پنجاب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں کارروائی کے دوران قلندر بخش پٹھان، خیر محمد عرف ڈاڈا اور ربو ملاح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ بدین میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔



