دیپال پور:منڈی احمد آباد میں پولیس کاچھاپہ 22 لاکھ روپے کی آئس برآمد،مقدمہ درج

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) نواحی قصبہ گاؤں بونگہ خان سنگھ میں مخبر کی اطلاع پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر مغل کو تقریباً 22 لاکھ روپے مالیتی ایک کلو ایک سو گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا تفتیشی افسر نزیر احمد بھٹی نے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں



