ڈی پی اواوکاڑہ ڈاکٹراسداعجازملہی نے3محرم الحرام کے موقع پر نمازِ جمعہ کے دوران غوثیہ مسجد کا دورہ کیا

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈی پی اواوکاڑہ ڈاکٹراسداعجازملہی نے3محرم الحرام کے موقع پر نمازِ جمعہ کے دوران غوثیہ مسجد کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او اوکاڑہ نے مسجد کے داخلی و خارجی راستوں، سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کی حاضری، الرٹنس اور مجموعی حفاظتی انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور فرائض منصبی پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن مذہبی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ رہیں

مزید خبریں

Back to top button