مٹھی میں نئی وائن شاپ کھولنے کے خلاف شہریوں کا احتجاج، انتظامیہ کو انتباہ

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی شہر میں مجوزہ نئی وائن شاپ (شراب کی دکان) کھولنے کے خلاف شہریوں نے مولوی نواز قادری اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولوی نواز قادری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مٹھی شہر میں پہلے ہی دو وائن شاپس کام کر رہی ہیں، جن کی وجہ سے سماجی اور اخلاقی مسائل جنم لے رہے ہیں، جبکہ اب تیسری وائن شاپ کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جو شہریوں کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی اکثریت اس اقدام کی مخالفت کرتی ہے اور انتظامیہ کو چاہیے کہ عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے نئی وائن شاپ کے قیام کی اجازت نہ دے۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے فوری اقدامات نہ کیے اور مجوزہ وائن شاپ کھولنے کا عمل نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور مزید سخت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن، سماجی اقدار اور عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی وائن شاپ کھولنے کی کوششوں کو روکا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button