تاریخ ساز اسلام آباد معاہدہ نافذ، امریکہ کا ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کا اعلان، اسرائیل اور بھارت کی سازشیں ناکام

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی سفارت کاری کے افق سے ایک ایسی سنسنی خیز اور ہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس نے بھارت اور اسرائیل کے ایوانوں میں صفِ ماتم بچھا دی ہے۔ پاکستان کی تاریخی ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی مانیومنٹل ‘اسلام آباد معاہدہ’ الیکٹرانک دستخطوں کے ساتھ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے تحت لبنان سمیت تمام عالمی محاذوں پر فوری جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے امریکہ نہ صرف ایران پر عائد تمام معاشی پابندیاں ختم کرنے اور اس کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا پابند ہوگا، بلکہ ایران کی تعمیرِ نو کے لیے 300 ارب ڈالر کا خطیر فنڈ بھی فراہم کرے گا، جبکہ روس اور چین اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے اس ڈیل کے باقاعدہ عالمی ضامن بن گئے ہیں۔ دوسری جانب، اس تاریخی معاہدے کی حتمی دستخطی تقریب کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سویٹزرلینڈ اچانک منسوخ ہونے کے پیچھے ایک انتہائی ہولناک جیو-پولیٹیکل سازش بے نقاب ہوئی ہے۔ انتہائی معتبر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اسرائیل اور مودی سرکار نے کھرب پتی تاجر اڈانی کی امریکی سرمایاکاری کے بل بوتے پر واشنگٹن میں بدترین لابنگ کی تاکہ پاکستان کو جنیوا میں اس عظیم کامیابی کا براہِ راست کریڈٹ لینے سے روکا جا سکے، کیونکہ اسرائیل کو خوف تھا کہ پاکستان خطے کا سب سے بڑا ‘سیکیورٹی پرووائیڈر’ بن کر ابھر رہا ہے۔ اس معاہدے سے ایران ابنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول سنبھالے گا جبکہ پاکستان کو سستی ترین گیس اور یورپ تک تجارتی روٹ ملنے سے ملکی تقدیر بدلنے والی ہے۔

​اس سنسنی خیز اور پسِ پردہ بین الاقوامی کھیل کی تمام تر خفیہ جزیات جاننے کے لیے سینیئر صحافی سید عمران شفقت کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button