ٹرمپ کا مودی کو سرعام ‘کلر’ کا خطاب، امریکی سٹریٹیجک پلان سے انڈیا آؤٹ، کواڈ اتحاد کا جنازہ نکل گیا

​پیرس: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی سیاست کے افق سے بھارت کے لیے انتہائی عبرتناک اور ہلا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے جہاں فرانس میں جی سیون اجلاس کے سائیڈ لائنز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بین الاقوامی ساکھ کو مٹی میں ملا دیا۔ سولہ ماہ بعد ہونے والی اس مختصر ملاقات میں امریکی صدر نے میڈیا کے کیمروں کے سامنے مودی کو بظاہر فرشتہ صفت کہنے کے فوراً بعد ایک خوفناک "کلر” اور انتہائی مشکل ادمی قرار دے کر پوری دنیا کو سکتے میں ڈال دیا۔ مودی امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے تین بھارتی ملاحوں پر ٹرمپ سے معافی منگوانے میں بھی بری طرح ناکام رہے، جبکہ ٹرمپ نے بند کمرے کی منت سماجت کے بعد انڈین میڈیا کو خوش کرنے کے لیے بھارت کی حمایت کا ایک ایسا مشروط اور طنزیہ بیان داغ دیا جس نے مودی کو دنیا بھر میں تماشہ بنا کر رکھ دیا۔ اس سفارتی زوال کے فوراً بعد امریکہ نے بھارت کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہوئے ‘انڈو-پیسیفک کمانڈ’ سے انڈیا کا نام ہی خارج کر دیا اور اس کا نام دوبارہ ‘پیسیفک کمانڈ’ رکھ کر نئی دہلی کو اپنی سٹریٹیجک ترجیحات سے دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال باہر پھینکا۔ اس اقدام کے بعد بھارتی حلقوں میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے اور انڈین مبصرین خود اعتراف کر رہے ہیں کہ کواڈ اتحاد کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی ہے اور اب بھارت کے اپنے ہی بیک یارڈ میں پاکستان اور چین کا عسکری و سیاسی راج قائم ہو چکا ہے۔

​اس سنسنی خیز جیو-پولیٹیکل شفٹ اور مودی کی عالمی رسوائی کے بارے میں سینیئر صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button