گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا سے متعلق افواہوں پر بیٹی ٹینا کا ردعمل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی شادی سے متعلق افواہوں، قیاس آرائیوں سے بیٹی ٹینا آہوجا بھی متاثرہوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ٹینا آہوجا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں بچپن سے ہی اپنی والدین کے بارے میں ایسی خبریں سنتی آرہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ باتیں بے بنیاد ہوتی ہیں یا بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی ہیں، ایسی باتوں سے مجھے پریشانی ہوتی ہے۔
ٹینا آہوجا نے کہا کہ میں افواہوں پر ردعمل دینے کے بجائے انہیں نظر انداز کرنا بہتر سمجھتی ہوں، دراصل میں یہ سب کچھ بچپن سے دیکھتی آرہی ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلے یہ سب رسالوں میں چھپتا تھا، پھر انٹرنیٹ پر آنے لگا، اب انسٹاگرام اور یوٹیوب کی دنیا تک پہنچ گیا ہے۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ ہر دور میں میڈیا نئی کہانیاں بناکر پیش کرتا رہا ہے، میرا ماننا ہے کہ شوبز یا عوامی زندگی کے باعث انسان کو مضبوط اعصاب رکھنے پڑتے ہیں۔



