چینی وزیر خارجہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

تہران(جانوڈاٹ پی کے)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے مواقع سے ایران اور چین دوطرفہ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے مذاکراتی عمل اور معاہدے میں حمایت پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ایران کی اپنی خودمختاری اور سلامتی و تحفط کے جائز دعووں اور کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔



