ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھل جائے گی، ٹرمپ

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے مفاہمتی معاہدے (ایم او یو) میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، جبکہ جمعہ تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

اماراتی صدر شیخ زید بن النہیان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدے کا متن جلد باضابطہ شکل میں جاری کیا جائے گا اور توقع ہے کہ ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع ہو جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق واضح شرائط شامل ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی ڈیل پر جلد ایک تفصیلی نیوز کانفرنس کریں گے، جبکہ چند روز میں میڈیا کو ایرانی مفاہمت کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔

امریکی صدر کے مطابق ایران معاہدے کو نظرثانی اور منظوری کیلئے کانگریس کو بھی بھیجا جائے گا، جبکہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کیلئے مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button