اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کا مرکزی امام بارگاہ اور جلوس روٹس کا دورہ، عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )پیر پٹھو میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ ، اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مظہر کی جانب سے گھوڑاباری کا مرکزی امام بارگاہ اور جلوس روٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھگت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری سورٹھ مظہر نے پیر پٹھو میں مرکزی امام بارگاہ اور محرم الحرام کے جلوس کے مرکزی راستوں کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران، منتظمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی ، صفائی ستھرائی ، روشنی ، پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مظہر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button