ایران نے اسرائیل کو لبنان سمیت تمام محاذوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، حزب اللہ

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کو لبنان سمیت تمام محاذوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
بیروت سے عر ب میڈیا کے مطابق حزب اللہ چیف نعیم قاسم نے ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کو تحریر کیے گئے اپنے خط میں کہا کہ ایران نے لبنانی عوام اور مزاحمت کو سب کچھ دیا، جواب میں کچھ نہیں مانگا۔
نعیم قاسم نے کہا کہ ایران نے ہمیں اپنی سرزمین آزاد کرنے اور زخموں پر مرہم رکھنے کی طاقت دی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے بیروت میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مزاحمت جاری رکھی۔ میں واضح طور پر اور کھل کر کہتا ہوں کہ ایران فخر اور عزت کی علامت ہے۔



