امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعے کو سوئٹزر لینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوگی

سوئٹزر لینڈ (جانوڈاٹ پی کے)امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعے کے روز سوئٹزر لینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی۔
سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔



