آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کے پیچھے بھارتی سرکار!وزیر اعظم کو قتل کی 500 کالز

راولاکوٹ: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث سیاسی بحران انتہائی سنگین رخ اختیار کر گیا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو جان سے مارنے کی سنسنی خیز دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ وزیراعظم فیصل راٹھور نے خود انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک قتل کی 500 سے زائد کالز اور میسجز آ چکے ہیں جبکہ دوسری طرف راولاکوٹ میں خودکار ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کھلی فائرنگ کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ایکشن کمیٹی نے سستی بجلی اور اٹے کے معاشی مطالبات پورے ہونے کے بعد اب گول پوسٹ شفٹ کرتے ہوئے 12 مہاجر نشستوں کے خاتمے اور عالمی مبصرین و یو این پیس کیپنگ فورس کی تعیناتی جیسی 5 نئی کڑی شرائط عائد کر دی ہیں جو مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ اور بھارتی سرکار کے بیانیے سے ہو بہو میل کھاتی ہیں جس کے پیچھے ایک گہری بین الاقوامی سازش نظر آ رہی ہے۔ فیصلہ ساز حلقے اس وقت شدید تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ ایکشن کمیٹی کے آگے سرنڈر کرنے کی صورت میں یہ ایک خطرناک نظیر بن جائے گی جس کے بعد گلگت بلتستان، بلوچستان اور پشتونستان کے نعرے لگانے والے شرپسند عناصر بھی ریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے اور ملک میں ڈومینو ایفیکٹ پیدا ہو جائے گا جس سے بچنے کے لیے ریاست کو آرٹیکل 56 انوک کرنے کے بجائے اب سمارٹ پاور کا استعمال کرنا ہو گا۔ آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے اس سنگین ترین بحران اور بھارتی گٹھ جوڑ کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینئر صحافی معظم فخر کا یہ خصوصی وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button