کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر اچانک تھپڑوں کی بارش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر جے پور میں احتجاجی ریلی کے دوران ایک سیاسی تنظیم “کاکروچ جنتا پارٹی” کے بانی ابھیجیت دیپکے پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد موقع پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔
رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ابھیجیت دیپکے ایک احتجاجی ریلی میں شریک تھے، جہاں انہیں حامیوں نے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم افراد ہجوم میں داخل ہوئے اور اچانک ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں چہرے اور کندھوں پر متعدد بار نشانہ بنایا گیا، جس پر ان کے حامی فوری طور پر انہیں محفوظ مقام پر لے گئے۔
Abhijit Deepke of the 'Cockroach Janta Party' assaulted during a protest in Jaipur.pic.twitter.com/jYxLwDkG1n https://t.co/LJd1FrbvjZ
— Kesavulu (@Kesavulu99) June 15, 2026
واقعے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ یہ حملہ ان کی جماعت کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے، تاہم وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ان کی آواز کو دبانے میں ناکام رہیں گے اور وہ عوامی مسائل پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔



