امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیورز کا طیارہ گرکرتباہ،12 افراد ہلاک

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست میسوری میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثہ دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔

حادثے کے بعد میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب برازیل میں دو ہیلی کاپٹرفضا میں ٹکرا گئے  جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک  ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکار اولیور ٹری کی حادثےکاشکار ہیلی کاپٹرمیں موجودگی کی اطلاع تھی۔

مزید خبریں

Back to top button