ایران کو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈ کچھ شرائط کے ساتھ خلیجی ممالک کی جانب سے دئیے جاسکتے ہیں: امریکی نائب صدر

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا معاہدے کے مسودے میں شامل نہیں۔



