تھر ایجوکیشن الائنس اور بینک الفلاح کی جانب سے25نوجوانوں کو ٹورسٹ گائیڈ کی تربیت دینے کا منصوبہ شروع

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی رہنمائی کے لیے تھر ایجوکیشن الائنس اور بینک الفلاح کی جانب سے 25 نوجوانوں کو ٹورسٹ گائیڈ کی تربیت دینے کا منصوبہ شروع، ننگرپارکر میں منصوبے کی آغاز پر تقریب کا انعقاد۔ننگرپارکر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تھر ایجوکیشن الائنس نے بینک الفلاح کے تعاون سے 25 نوجوانوں کو ٹورسٹ گائیڈ کے لیے تربیت کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز ننگرپارکر میں منقعد ایک تقریب سے کیا گیا،تقریب میں تھر ایجوکیشن الائنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرتاب شیوانی نے خطاب کرتے کہا کہ تھر ایجوکیشن الائنس نے بینک الفلاح کے تعاون سے نوجوانوں کو ٹورسٹ گائیڈ کی تین ماہ کی تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں 25 نوجوانوں کو انٹرویو بعد منتخب کیا ہے، ان نوجوانوں کو سیاحتی اور تاریخی مقامات کے ماہرین تربیت فراہم کریں گے تاکہ ہر سال تھرپارکر آنے والے لاکھوں سیاحوں کو رہنمائی فراہم کی جاسکے اور ان کو معلومات بھی دی جائے،اس طرح تربیت نوجوان اپنا روزگار بھی کر سکیں گے اور سیاحوں کو بھی آسانی ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ننگرپارکر میں سیکڑوں سیاحتی مقامات ہیں جس کے بارے میں سیاحوں کو زیادہ معلومات نہیں ملتی اس لیے ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں سیاحت کے فروغ سے جہاں سیاحوں کو بارش کی موسم میں خوشگوار ماحول ملتا ہے وہاں تھرپارکر کے لوگوں کو بھی روزگار کا موقع ملتا ہے۔ننگرپارکر میں سیاحوں کو آسانی کے لیے ٹورسٹ گائیڈ اپنا کردار ادا کریں اور ان کو معلومات اور تربیت فراہم کی جائے گی۔اس موقع ننگرپارکر کے سماجی اور سیاسی رہنماؤں عبدالغنی کھوسو،ساگر خاصخیلی،پیارو شیوانی،گرداری لال،اللہ داد،راجا شرما و دیگران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ٹورسٹ گائیڈ کی تربیت کے منصوبے کو سراہا اور ننگرپارکر میں پہلی بار ایسے منصوبے پر پر تعاون کا یقین دلایا۔



