سندھ پولیس کے کانسٹیبل نے عالمی سطح پرپاکستان کانام روشن کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ پولیس کےکانسٹیبل حمزہ احمد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔انہوں نے جونیئرمسٹریونیورس2026کا گولڈ میڈل اورجبکہ مسٹریونیورس مینز فزیک مقابلوں میں برانز میڈل بھی حاصل کیا۔

کانسٹیبل حمزہ احمد ساؤتھ زون سٹی ڈسٹرکٹ میں تعینات ہیں، سندھ پولیس ان کو اس غیرمعمولی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button