افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کا خطرہ خطے کیلئے سنگین چیلنج قرار

کابل(ویب ڈیسک) افغان میں موجود دہشتگرد نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ افغانستان میں علاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کو سامنے لے آیا۔
عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
افغان طالبان سےعبوری تعلقات کے باوجود بعض ممالک کے سکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں، افغانستان میں خواتین کو کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشت گردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔



