قومی عوامی تحریک کی جانب سے متحد اور مظبوط سندہ کے سلوگن تحت آگاہی مھم شروع کی گئی ہے، مظہر راھوجو

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)گذشتہ روز قومی عوامی تحریک کے رھنمائوں مرکزی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ مظہر راھوجو، سندہ کے رھنما سندھی یاسر جاکھرو، ضلعی صدر ممتاز شیخ اور دیگر نے پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے کئی دھائیوں ترقی کے نام پر سندہ کے وسائل خاص طور پر سندہ کی زمینیں جو سندہ کے عوام کی ملکیت ہیں سرمائیداروں کو بیچی جا رہی ہیں جبکہ سندہ کے قومی وسائل کی لوٹ مار مسلسل اور تیزی سے جاری ہے جس کی مثال سندہ میں ذوالفقارآباد کے نام سے ایک شھر کی تعمیر ہے جس میں آنے والی زمین سندہ میں سرمائیداروں کو بیچی جا رہی ہیں اور سرمائیدار خاص طور پر سندہ کی ساحلی پٹی سے ملحقہ علاقوں گھارو اور ساکرو روڈ پر کارخانے لگا ریے ہیں مگر افسوس کے سندہ دشمن سرمائیدارنہ پالیسی کے تحت ان کارخانوں میں سندہ کے عوام کو نوکریاں نھیں دی جا رہی روازنہ کی تعداد میں تھرپاکر سے لاکھوں ٹن کوئلا نکل رہا ہے مگر اس کوئلے سندہ کی عوام کو روزگار فراھم نہیں کیا جا رہا سندہ کے لوگوں سے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں ملک میں سندہ کے کوئلے سے بننے والی بجلی تک سندہ کو فراھم نھیں کی جا رہی پورے سندہ کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا ہے کئی دھائیوں سے ترقی کے نام پر سندہ کے لوگوں کو بیوقوف سمجھ کر سندہ کے وسائل کو تیزی سے لوٹا جا رہے ہیں مگر سندہ بھر میں کہیں بھی ترقی نظر نھیں آ رہی سندہ کے دشمن چاہتے ہیں کے سندھیوں کو ذات برادریوں، نسل ہردتی اور فرقوں کی بنیاد پر آپس میں لڑواکر دست و گریباں کرکے سندہ کو کمزور کرکے سندہو دریا کے پانی پر قبضہ کیا جاسکے سندہ کے قدرتی وسائل، ٹیکسز، سندہ کی بندرگاہیں سندہ کی معدنیات پر مزید مظبوطی سے قبضہ کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کے قومی عوامی تحریک کی جانب سے اس ضمن میں سندہ کے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ھم نے متحد اور مظبوط سندہ کے سلوگن کے تحت ایک مھم شروع کی ہے جس کے تحت ٹھٹھہ سمیت سندہ کے ھر ضلع ھر شہر ھر بازار گلی کوچوں میں جاکر سندہ کے عوام کو بتائیں گے انھیں آگاہ کریں گے کے دشمن کی نظریں سندہ کے وسائل پر لگی ہوئی ہیں سندہ کے وسائل کی مسلسل لوٹ کی جا رہی ہے سندہ کو اس کے حصہ کا پانی فراھم نھیں کیا جا رہا دشمن چاہتا ہے کے سندہ کو بنجر بنایا جائے سندہ کی عوام کو بھوکا پیاسا مارا جائے خاص طور پر سندہ کو تکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اسی لئے قومی عوامی تحریک کی جانب سے آگاھی مھم شروع کی گئی ہے تاکے سندہ کے لوگوں کو جگا سکیں کے آپ کے وسائل، آپ کی زمینوں آپ کے پانی پر قبضے کئے جا رہے ہیں سندہ سندہ کے نوجوانوں کو سندہ کی صنعتوں میں روزگار فراھم نھیں کیا جا رہا جب تک ھم سندھی متحد نھیں ہونگے سندہ کے وسائل کی لوٹ مار کا سلسلا جاری تھا ہے اور اسی طرح جاری رہے گا اب وقت آگیا ہے سندہ کے عوام اپنی دھرتی، اپنے وسائل، اپنے پانی پر کئے جانے والی سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ایسا نہ ہو کے وقت ھاتھ سے نکل جائے



