ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ آج کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ 14 جون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر معاہدے کی تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں اور اسے ذاتی تشہیر کے لیے علامتی اہمیت دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی اور خطے میں امن و استحکام کی نئی راہ ہموار ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button