گلوکار راحت فتح علی خان بھی حکومت کے ریڈار پہ آگئےتحقیقات کا آغاز کر دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےنے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ایف آئی اے نے گلوکار کے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن کی تفصیلات حاصل کر لیں، ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا ہے۔قبل ازیں ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے راحت فتح علی خان کا سال 2014ء سے 2022ء تک کا ریکارڈ مانگا تھا، ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ سٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف مبینہ کرنسی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔



