ایران امریکا معاہدے پر دستخط سے متعلق ٹرمپ نے وزیراعظم کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

ایران امریکا معاہدے پر دستخط سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کا بیان اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازع پر ہم ایک امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاری کر رہا ہے، اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں، ہم خطے میں اپنے برادر ممالک کی مسلسل حمایت اور تعاون پر بھی شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button