اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان تازہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلےمیں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا ، اسحاق ڈار نے کہا کہ فریقین کے درمیان کل معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تقریب ہونے جا رہی ہے۔فریقین نے اتفاق کیا کہ امید ہے یہ اہم پیشرفت خطے میں دیرپا امن و استحکام میں معاون ثابت ہو گی۔ سعودی وزیرخارجہ نے ثالثی و مذاکرات کیلئے پاکستان کی مسلسل و پائیدار کوششوں کو سراہا۔



