دیپالپورسے ساہیوال منتقلی کے دوران ریسکیو ایمبولینس میں مریضہ کی نارمل ڈلیوری ہوگئی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دیپالپور میں ڈلیوری کیس کیلئے آئی خاتون کو ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی ڈاکٹروں نے ساہیوال ریفر کردیا خاتون نے راستے میں ہی ایمبولینس میں بی بی کو جنم دیدیا جو کام ٹی ایچ کیو اسپتال میں گائنی ڈاکٹر نہیں کر سکی وہ ریسکیو ٹیم نے کامیابی کیساتھ سر انجام دے لیا ریسکیو اہلکاروں نے مریضہ کو مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال منتقل کردیا بظاہر تو ریسکیو ٹیم نے دو قیمتی جانوں کو بچا کر بہت بڑا کام کیا ہے حقیقت میں انہوں نے ٹی ایچ کیو اسپتال دیپال پور کی بھی قلعی کھول کر رکھ دی ہے عوام کا سوال یہ ہےکہ سرکاری اسپتالوں کو آؤٹ سورس اس لیئے کیا گیا تھا کہ وہ غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہڑپ کر کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بجائے بڑے شہروں میں ریفر کرتے رہیں



