کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں بھارتی نوجوان حکومت کیخلاف سڑکوں پر

لکھنؤ(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ اور سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں نے مختلف تعلیمی اور روزگار سے متعلق مسائل پر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک گروپ، جسے "کاکروچ جنتا پارٹی (CJP)” کہا جا رہا ہے، کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکاء نے تعلیمی پالیسیوں اور بھرتیوں کے نظام پر تحفظات کا اظہار کیا اور بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ نوجوانوں کو روزگار، امتحانی نظام اور سرکاری ملازمتوں کے مواقع کے حوالے سے درپیش مسائل پر توجہ دی جائے۔ تنظیم کے بانی ابھیجیت دیپکے کے مطابق ان کا مقصد پُرامن انداز میں اپنا مؤقف پیش کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل نئی دلی اور پونے میں بھی نوجوانوں کی جانب سے احتجاجی سرگرمیاں دیکھی گئی تھیں، جبکہ آئندہ مزید شہروں میں مظاہروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں نوجوانوں کے بعض حلقوں میں روزگار، تعلیمی مواقع اور معاشی چیلنجز کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے، تاہم سیاسی اثرات اور عوامی حمایت کے حجم کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔



