ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر


تہران(ویب ڈیسک) ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کو جولائی تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر تدفین کی تقریب جون کے آخر یا جولائی کے ابتدائی دنوں میں منعقد کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق آخری رسومات محرم الحرام کے دوسرے عشرے، یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم الحرام کے آغاز پر کی جائے گی، تاہم نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد تدفین کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔