ڈی جی خان میں ڈاکو کھجور کے درخت پر چڑھ گیا،پولیس نے درخت ہی کاٹ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان(جانوڈاٹ پی کے)ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم درخت پر چڑھ گیا۔پولیس کے مطابق80فٹ لمبے کھجور کے درخت پر چڑھے ملزم نے نیچے اترنے سے انکار کیا جس کے بعد ملزم کو اتارنےکے لیے ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی اور اسے اتارا نہ جاسکا جس کےبعد مجبوراًدرخت کو کاٹنا پڑا۔پولیس کا کہنا ہےکہ درخت کٹنے سے ملزم ٹہنی سمیت نیچے گرا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button