بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک کا اضافہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک)بجٹ میں ممکنہ ٹیکس اضافے کی خبروں کے بعد ملک بھر کی مارکیٹوں میں سولر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سولر پینلز پر ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کے امکان کے بعد ہی مارکیٹ میں قیمتیں اوپر جانا شروع ہو گئیں۔

اس وقت مختلف واٹ کے سولر پینلز کی قیمتوں میں تقریباً 4 ہزار روپے تک اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے، جبکہ 585، 645 اور 720 واٹ کے پینلز اب 26 سے 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی 20 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایک سے تین کلو واٹ سسٹم کی قیمت 5 سے 10 ہزار روپے تک بڑھ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیم بیٹریوں کی بڑھتی ہوئی طلب نے بھی قیمتوں کو متاثر کیا ہے اور ان کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر بجٹ میں واقعی ٹیکس بڑھایا گیا تو آئندہ دنوں میں سولر مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین متاثر ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button