سپریم کورٹ سے عمران خان کو بڑا ریلیف، ہرجانہ کیس میں حقِ دفاع بحال


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی نظرثانی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے اکثریتی فیصلے میں قرار دیا کہ عمران خان کا حقِ دفاع بحال کیا جاتا ہے، جس کے بعد کیس دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جانے کا امکان ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے آج مختصر فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق اب فریقین کو دوبارہ دلائل پیش کرنے کا موقع ملے گا، اور کیس کی سماعت نئے سرے سے آگے بڑھائی جائے گی۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے کیس کی نوعیت اور آئندہ عدالتی کارروائی پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔