وزیراعظم شہباز شریف کی غلام احمد بلور سے ملاقات، سیاسی خدمات پر خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے غلام احمد بلور کی بطور سابق پارلیمنٹیرین ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ حالات اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاسی حلقوں کے مطابق اس نوعیت کی ملاقاتیں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان رابطوں اور قومی امور پر مشاورت کے تسلسل کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button