راولپنڈی: طلاق کے معاملے پر تنازع، خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا، ملزمہ گرفتار

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

متاثرہ شخص ملزمہ کو طلاق دینے کے معاملے پر یونین کونسل کے دفتر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص یو سی دفتر سے نکلا تو خاتون نے تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button