آزاد کشمیر میں مذموم سازش کا انکشاف: آڈیو لیک نے مکروہ چہرے بے نقاب کر دیئے

​مظفر آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)

​آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ منظر عام پر آنے والی ایک مبینہ آڈیو لیک نے پورے خطے میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے کنوینر کو مظاہرین کو مشتعل کرنے اور لاشیں جمع کرنے کی حکمت عملی پر گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ میرپور، راولہ کوٹ اور مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں جہاں پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے ٹمپریچر ہائی ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مسلح جتھوں کو نہ صرف سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہوتے بلکہ سفید لباس پر سرخ رنگ ڈال کر خود کو زخمی ظاہر کرنے کے ڈرامائی مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں تاکہ پاکستان مخالف بیانیے کو مزید ہوا دی جا سکے۔ انڈین میڈیا اور مختلف اکاؤنٹس کی جانب سے اس صورتحال کو پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوامی جذبات کو ابھار کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ پر بضد رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مطالبات کی منظوری نہیں بلکہ کچھ اور مقاصد درکار ہیں جو خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔

​مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے لنک ملاحظہ کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button