ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ: وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ایم پی ایم محمد منیر اور ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد سمیت دیگر ضلعی افسران اور مختلف مسالک کے علماء کرام کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن عامہ کے لیے باہمی بھائی چارے کی فضا پروان چڑھانے کی ہدایات جاری کیں اور مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خلاف مشترکہ کاوشوں کے بھی احکامات دیے۔ اس موقع پر علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام پر مثالی کوارڈینیشن کے لیے گزارشات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ضلع اوکاڑا امن کا گہوارہ ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین مثالی ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام پر اتحاد بین المسلمین کی اعلیٰ مثال قائم کی جائے۔ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر یگانگت اور محبت کو فروغ دیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محرم الحرام میں عقیدت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

مزید خبریں

Back to top button