امریکہ عمران کان کی "حمایت” میں سامنے آگیا۔۔خط لکھ دیا

پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے 65 سے زائد ارکان نے سیکرٹری انٹونی بلنکن کو خط لکھا ہے جس میں واشنگٹن میں انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی حکام کو اقدار، انسانی حقوق ، قانون کی حکمرانی اور جمہوری نظام کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی ٹولز کا استعمال کرے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں کے دوران، ہم مظاہروں پر مکمل پابندی اور حکومت کے کئی نامور ناقدین کی موت سے پریشان ہو گئے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے آپ کی مدد کے لیے دعا گو ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مظاہرین اپنے مطالبات پُرامن اور غیر متشدد طریقے سے، ہراساں کیے جانے، ڈرانے دھمکانے اور من مانی حراست سے آزاد ہو سکیں۔انہوں نے کانگریس کے ممبران نے سیکرٹری بلنکن پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں جاری صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سفارتی آلات، بشمول کالز، دورے اور عوامی بیانات استعمال کریں۔ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔



