سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میرانشاہ میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنۃ الخوارج کے 27 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا

قوم کو اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے،بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button