آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو برہم، اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سے ناخوش ہیں، جس کے بعد انہوں نے پارٹی کی آزاد کشمیر قیادت کا اہم اجلاس آج شام اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلایا گیا یہ اجلاس موجودہ سیاسی کشیدگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا ہے، اور اس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں آزاد جموں کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بعد علاقے میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان بھی کر رکھا ہے، جس کے باعث خطے میں صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت آزاد کشمیر میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ممکنہ طور پر اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی سطح پر اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button