بھارتی” اداکارہ” عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

ممبئی:بھارتی بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی عمران کان کی حمایت میں سامنے آگئی ہیںانہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔راکھی ساونت نے اپنے ٹِک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اُٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل جاتے۔راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کرچکے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کئی ملکی و غیر ملکی مشہور شخصیات کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔



