سندھ کے پانی کے ماہراوبھایو خشک کے انتقال پرسندھ کلچرل فورم کا تین روزہ سوگ کا اعلان

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )سندہ کے پانی ماہراوبھایو خشک کے انتقال پرسندہ کلچرل فورم کی جانب سے ورثا سے دکھ اور تعزیت کا اظھار تین دن سوگ کا اعلان

سندھ کلچرل فورم کی جانب سے پانی کے ماہر اوبھایو خشڪ کے انتقال پر تین دن تک تنظیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان

خبر کے مطابق سندھ کلچرل فورم کے بانی چیئرمین صادق لاکھو کی نے سندہ کے  پانی ماہر انجینئر اوبھایو خشک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبھایو خشک کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب دریا دشمن قوتیں سندھو دریا پر نئے کینال اور ڈیم بنانے کی منصوبہ بندیاں کر رہی ہیں۔

اوبھایو خشک ہمیشہ سندھو دریا، انڈس ڈیلٹا، ماحول اور فطرت دوست لکھاری رہے، جنہوں نے ہر موقع اور ہر اسٹیج پر بڑی دلیری اور دلائل کے ساتھ دریا، ڈیلٹا اور ماحول کا کیس لڑا۔

ان کی شاندار قلمی خدمات کی قدر اور ان کے انتقال کے غم میں سندھ کلچرل فورم کی جانب سے پورے سندھ میں تین دن تک تنظیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کلچرل فورم کے تمام ساتھیوں کی جانب سے اوبھایو خشک کے انتقال پر ان کے خاندان، علمی، ادبی اور قومی دوستوں سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button