دکاندارمقررہ حدود میں کاروبار کریں، ورنہ سخت کارروائی ہوگی: محمد بن علی

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر محمد بن علی کی تجاوزات اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف مختلف مقامات کی چیکنگ، انہوں نے شہر کے مصروف ترین تجارتی مراکز گول چوک بازار اور ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف چیکنگ کرتے ہوئے دکانداروں کو اپنی مقررہ حدود کے اندر رہ کر کاروباری سرگرمیاں سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر محمد بن علی نے چیکنگ کے دوران اشیاء خوردونوش کے نرخوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کنٹرول ریٹس پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور نرخ نامے واضح جگہوں پر آویزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے کہا کہ بازار کی حد سے تجاوز کرنے والے اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث دکانداروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں بھاری جرمانوں، سامان کی ضبطگی اور ایف آئی آر سمیت سخت قانونی کاروائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا

مزید خبریں

Back to top button