وزیرآباد:حکومت ٹیکس پالیسی بناتے وقت متوسط طبقے پر مالی دباؤ کم کرے،ملک یاسر اقبال

وزیر آباد (جانوڈاٹ پی کے)علاقہ کے سماجی رہنما اور چیمبرز اف کامرس اینڈ انڈسٹری جام شورو سندھ کے سابق صدر ملک یاسر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹیکس نظام کی جانب خصوصی توجہ دے کر اسے مزید موثر اور قابل عمل بنائے تاکہ صنعت کاروں تاجروں اور عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں خاطر خواہ کمی آسکے ٹیکسز کہ بوجھ میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس سے تاجر برادری اور سند کاروں کو نہ صرف ریلیف فراہم ہوگا بلکہ ملکی معیشت مستحکم ہوگی نیز ٹیکس وصولی نظام مرتب کرتے وقت عام افراد کے بنیادی اور متوسط آمدنی والے طبقات پر غیر ضروری مالی دباؤ بھی کم ہو جائے گا لہذا حکومت تاجر طبقے کو درپیش مشکلات و مسائل اور تجارتی آمدن کے اصل حقائق کو بھی سامنے رکھے تاکہ ملکی معیشت کو فروغ حاصل ہو سکے



