محمداسماعیل خلجی کوئی عام فرد نہیں،صحافتی برادری

میرپورخاص(شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صدر و سینئر صحافی اسماعیل خلجی کے خلاف ٹاؤن آفیسر اویس ملک کی جانب سے سوشل میڈیا مبینہ طور پر "عطائی” جیسے توہین آمیز اور غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر صحافی اتحاد میرواہ گورچانی کے صحافیوں ملک مشتاق احمد ،ارشد علی رستمانی،عبدالجبار چوہان،محمد صدیق آرائیں،ملک صادق حسین کھتری،حاجی خلیل احمد آرائیں،ہیمن کمار،میر مظفر نوحانی ،اسد علی سموں ،ظہیر احمد شر،مظہر علی گورچانی،اے بی آریسر،ساجد علی خاصخیلی اور دیگر نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔صحافیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محمد اسماعیل خلجی کوئی عام فرد نہیں بلکہ ایک ایماندار، نڈر اور حق گو صحافی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سچائی کی آواز بلند کرنے کو اپنی صحافتی ذمہ داری سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل خلجی کے بارے میں ایسے غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال نہ صرف ایک فرد بلکہ پوری صحافی برادری کی توہین اور دل آزاری کے مترادف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صحافت ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے اور صحافیوں کو دھمکانے، بدنام کرنے یا ان کے کردار پر بے بنیاد الزامات لگانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا صحافی برادری نے وزیر اعلی سندھ،صوبائی وزیر بلدیات،سیکرٹری بلدیات،کمشنر میرپورخاص،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاؤن آفیسر اویس ملک کے اس رویے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر صحافی برادری اپنے جمہوری، آئینی اور قانونی حق کے تحت احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافی قلم کے سپاہی ہوتے ہیں اور حق و سچ کی آواز کو دبانے یا صحافیوں کو بدنام کرنے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔۔



