عالمی یومِ ماحولیات پر ابنِ سینا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم

میرپورخاص(شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)عالمی یومِ ماحولیات (ورلڈ انوائرمنٹ ڈے) کے موقع پر ابنِ سینا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے پودے لگائے اور ماحول کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا تقریب میں پرو چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمس العارفین خان، سی او ناصر ابراہیم، رجسٹرار سید شکیب، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر حبیب الرحمن چوہان اور محمد میڈیکل کالج اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر عمر کاکا سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے مختلف اقسام کے پودے لگائے انہیں پانی دیا اور ان کی مناسب نگہداشت کے عزم کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ درخت ماحول کو آلودگی سے بچانے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول دوست معاشرے کے قیام میں کردار ادا کرنا چاہیے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی یومِ ماحولیات منانے کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سرسبز و شاداب ماحول ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے اور آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ماحول دوست سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔



