تحصیل بار ایسوسی ایشن دیپال پور کیلئے پنجاب حکومت کی 1 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل بار ایسوسی ایشن دیپال پور کے وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت پنجاب نے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی بار کے صدر میاں محمد احمد خاں جنرل سیکرٹری عدیل صادق نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال اور مقامی ایم پی اے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (1) چوہدری افتخار حسین چھچھر سے چیک وصول کیا



