بدین:سنی رابطہ کونسل کا جلوس اورمظاہرہ،یومِ شہادت حضرت عثمانؓ پرعام تعطیل کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سنی رابطہ کونسل کا مدحِ صحابہ و مطالبا تی جلوس اور مظاہرہ ، یومِ شہادت حضرت عثمانِ غنیؓ پرعام تعطیل کا مطالبہ خبر کے مطابق سنی رابطہ کونسل ضلع بدین کے زیرِ اہتمام خلیفۂ سوم امیرالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت (18 ذوالحج) اور خلفائے راشدین کے ایامِ شہادت کے موقع پرعام تعطیل کے مطالبے کے سلسلے میں بدین شہر میں سالانہ روایتی "مدحِ صحابہ و مطالباتی جلوس” عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا جلوس کا آغاز بائی پاس پیٹرول پمپ بدین سے ہوا، جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا بدین پریس کلب پہنچا، جہاں ایک بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے پریس کلب بدین کے سامنے منعقدہ اجتماع سے سنی رابطہ کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور ضلع بدین کے صدر علامہ عبداللہ سندھی، ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل قاری عارف معاویہ، مقبول احمد میمن، مولانا محمد شاہ، سفیان حمید کشمیری، ساجد علی سموں، جاوید کاکیپوٹا ، مولانا عبدالقدیر حیدری، مولانا امیر معاویہ ہاشمی، شہباز کاکیپوٹا ، محمد ساجد فاروقی، علماء الیکشن کمیٹی کے میر غلام محمد ٹالپر، مفتی صدام حسین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 18 ذوالحج کو خلیفۂ سوم امیرالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منانے سے نئی نسل کو اسلامی تاریخ کی عظیم شخصیات کی زندگی، قربانیوں اور خدمات سے آگاہی حاصل ہوگی انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی یاد میں سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں اور ان کی سیرت و خدمات کو نصابی اور سماجی سطح پر اجاگر کیا جائے تاکہ نوجوان نسل ان کے کردار اور تعلیمات سے رہنمائی حاصل کر سکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محرم الحرام کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا مقدس شخصیات کے خلاف نازیبا گفتگو کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جائے مقررین نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد کی نگرانی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا تاکہ بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button