دیپال پور:ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا ڈی پی او کے ہمراہ تفصیلی دورہ محرم الحرام کے انتظام کا جائزہ لیا

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے دیپال پور کا دورہ کیا اس موقع اے ایس پی،اسسٹنٹ کمشنر دیپال پورفیصل شہزاد چیمہ نے ضلعی اور اےایس پی نے افسران کو بریفنگ دی اس موقع اہل تشیع کےنمائندے موجود تھے افسران نے جلوسوں مجالس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا سکیورٹی، ٹریفک پلان لائٹنگ اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کا بغور معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے متعلقہ محکموں کو محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے اور عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا انتظامیہ محرم الحرام کے ایام میں بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے،امن و استحکام کے فروغ اور عوامی سہولت کے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔



